آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز کو 11 سال بعد برانز میڈل مل گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 13:25

آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز کو 11 سال بعد برانز میڈل مل گیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز کو 11 سال بعد ایتھنز اولمپکس 2004 کے برانز میڈل سے نواز دیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے مائیکل روجرز نے 2004 میں ایتھنز اولمپکس کے دوران مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائل ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ امریکہ کے ٹیلر ہملٹن اس ریس میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن تین سال قبل امریکی رائیڈر پر ڈوپنگ کے الزامات ثابت ہونے پر ان سے گولڈ میڈل واپس لے لیا گیا جس کے باعث روجرز تیسری پوزیشن کے حق دار بن گئے۔ ایونٹ کے گیارہ سال بعد اولمپکس کمیٹی نے انہیں کانسی کے تمغے سے نواز دیا ہے۔