یو ایس اوپن ، اینڈی مرے نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 2 ستمبر 2015 13:26

یو ایس اوپن ، اینڈی مرے نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلے راوٴنڈ کے میچ میں برطانیہ کے سٹار پلیئر اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے نک کائرجیوس کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کے عالمی نمبر تین اینڈی مرے اور آسٹریلیا کے نک کائرجیوس میں میچ ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ آسٹریلوی پلیئر نے اپنی جاندار سروس اور گراوٴنڈ سٹروکس کے ذریعے حریف پلیئر کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن عالمی نمبر تین کھلاڑی نے اپنی مہارت اور تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کرکے اگلے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے نک کائرجیوس کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ ، چھ تین ، چار چھ اور چھ ایک سے ہرایا۔