کولمبو: ڈسپلن کی خلاف ورزی، بھارتی فاسٹ باؤلر، تین سری لنکن کرکٹرز کے خلاف ایکشن

بدھ 2 ستمبر 2015 13:26

کولمبو: ڈسپلن کی خلاف ورزی، بھارتی فاسٹ باؤلر، تین سری لنکن کرکٹرز ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کے مابین ٹیسٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فاسٹ باؤلر اشانت شرما پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی جبکہ تین سری لنکن کرکٹرز بھی میچ ریفری کے زیر عتاب آئے۔ کرکٹ کو جینٹل مینز گیم کہا جاتا ہے لیکن سری لنکا اور بھارت کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کرکٹ سے زیادہ دنگل لگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی فاسٹ باؤلر اشانت شرما نے پہلے بیٹنگ اور پھر باؤلنگ کرتے ہوئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں۔ ڈسپلن کی شدید خلاف ورزی کرنے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے اشانت شرما پر ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد کی جبکہ میچ ریفری نے تین سری لنکن کرکٹرز دنیش چندی مل ، دھیمکا پرساد اور لہیرو تھری مانے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دنیش چندی مل کو ایک ون ڈے میچ کے لیے معطل کردیا جبکہ دھمیکا پرساد اور تھری مانے پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔