بلوچستان میں قیام امن کیلئے بلوچ رابطہ تحریک قبائلی سرکردہ شخصیات سے رابطے کرہی ہے، مذاکرات کیلئے گرینڈ جرگہ عیدالضحیٰ کے بعد منعقد ہوگا
قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (BRIT) اور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات پرنس محی الدین بلوچ کا بیان
بدھ 2 ستمبر 2015 13:39
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (BRIT) اور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے بلوچ رابطہ تحریک نے بڑے پیمانے پر قبائلی سرکردہ شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی ان سے مذاکرات کیلئے گرینڈ جرگہ عیدالضحیٰ کے بعد منعقد ہوگااور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس جرگے سے بلوچستان میں حالات بالکل پرامن ہوجائیں گے اور بلوچستان میں بھائی چارہ اور امن کی فضا قائم ہوجائے گی۔
اپنے ایک بیان میں پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت ان سے برابر رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں بلوچستان کے سیاسی اور غیرسیاسی رہنماؤں سے خصوصی طور پر رابطے کئے جا رہے ہیں اوران قبائیلی رہنماؤں کی بھی خواہش ہے کہ خان آف قلات کی سربراہی میں اس نیک عمل کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ حکومت اوربلوچ عوام کے درمیان غلط فہمیوں کا بھی ازالہ کرنے کی ضرورت ہے اور بلوچ قوم کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ قبائلی سرکردہ رہنماؤں کا خان آف قلات سلیمان داؤد پربھرپور اعتماد ہے اور انشاء اللہ ان کے ساتھ رابطوں کے مثبت نتائج نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنے صوبے میں آزادانہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس وقت وہ محرومیوں کا شکارہیں جن کے ازالہ کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.