پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن نے عالمی رینکنگ جاری ، مصری کھلاڑی چھا گئے

بدھ 2 ستمبر 2015 14:08

پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن نے عالمی رینکنگ جاری ، مصری کھلاڑی چھا ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن نے مصر کی خاتون کھلاڑی رانیم ال ولیلی کو اپنی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر قرار دے دیا ہے جس سے ال ولیلی اس کھیل میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے والی اولین مصری خاتون بن گئی ہیں۔ سکواش کی بین الاقوامی تنظیم نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مصر ہی کے محمد الشورباگی مردوں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

منتظمین نے مزید کہا ہے کہ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ بھی تین مصری کھلاڑی سکواش کی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے مطابق سکندریہ کی رہنے والی 26سالہ ال ولیلی آٹھ ماہ تک عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر رہی ہیں۔ ال ولیلی نے پہلی پوزیشن پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے ملائشیا کی نکول این ڈیوڈ کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے جو گزشتہ نو برس سے رینکنگ میں ٹاپ پر تھیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2015میں ال ولیلی کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور انہوں نے اوپر تلے تین بڑے ٹورنامنٹس میں فتوحات حاصل کی ہیں۔