لندن کے اوول گراوٴنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ سٹارزکا میلہ سجے گا

بدھ 2 ستمبر 2015 14:12

لندن کے اوول گراوٴنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ سٹارزکا میلہ سجے گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) لندن کے اوول گراوٴنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ اسٹارزکا میلہ سجے گا، ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں پاکستانی آل راوئنڈر شاہد آفریدی اورعبدالرزاق سمیت دنیا بھرکے اسٹارحصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں بوم بوم آفریدی ہیلپ فار ہیروزالیون کی نمائندگی کریں گے جبکہ عبدالرزاق ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔میچ میں برائن لارا، گریم اسمتھ، مہیلا جے وردنے، مہندراسنگھ دھونی، ہرشل گبز، ڈینیل ویٹوری، میتھیو ہیڈن، وریندر سہواگ اور برینڈن میک کیولم بھی حصہ لیں گے۔ این بوتھم ریسٹ آف دیی ورلڈ جبکہ سنیل گاوسکر ہیلپ فارہیروز کے منیجر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :