وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے کے نمائندوں کا اجلاس ،زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال، زرعی اجناس سے متعلق عالمی مارکیٹ میں مندی کے تناظر میں اثرات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کے نمائندوں کا اجلاس ہواجس میں زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور زرعی اجناس سے متعلق عالمی مارکیٹ میں مندی کے تناظر میں اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کے نمائندوں کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ‘ خرم دستگیر ‘ رانا تنویر ‘ ریاض حسین پیرزادہ‘ سکندر بوسن اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔

اجلاس میں زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زرعی اجناس سے متعلق عالمی مارکیٹ میں مندی کے تناظر میں اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔