بہت جلد سینماؤں پر قومی فلموں کی اجارہ داری قائم کریں گے، ہمایوں سعید

بدھ 2 ستمبر 2015 14:34

بہت جلد سینماؤں پر قومی فلموں کی اجارہ داری قائم کریں گے، ہمایوں سعید

لاہور ۔2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد متحد ہو کر اپنے سینماؤں پر قومی فلموں کی اجارہ داری قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ہماری فلموں کی کامیابی نے ہمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرخرو کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں بھارتی فلموں سے بہتر فلمیں بنائیں اور ہمیں بھارتی فلموں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر بھی ہم نے میدان جیتا اور اب عید الالضحی پر بھی ”ہلا گل“ اور” جوانی پھر نہیں آنی“ کی ریلیز عوام کو اچھی تفریح سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرے گی۔