چیئر مین پی سی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بی سی سی آئی کو خط لکھ دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 14:35

چیئر مین پی سی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بی سی سی آئی کو خط ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بھارتی کر کٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی نے بھارتی کر کٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کولکھے گئے خط میں گزشتہ سال طے پائے گئے معاہدے کی یاد دہانی کرا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے مندرجات کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ امن کو فروغ دیتی ہے لہذا بھارت گومگو کی کیفیت ختم کرے ، سیاست میں اتر چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اس لیے سیات اور کرکٹ الگ رکھی جائے ۔

شہریار خان مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے رواں سال دسمبر میں شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت متحدہ عرب امارات میں مقابل آئیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز طے ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیریز کے انعقاد پر منسوخی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :