بلوچستان میں قیام امن کیلئے بلوچ رابطہ تحریک نے بڑے پیمانے پر قبائلی سرکردہ شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ‘ پرنس محی الدین
بلوچستان میں بھائی چارہ اور امن کی فضا قائم ہوجائے گی ‘ قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک اور سابق وزیر کا بیان
بدھ 2 ستمبر 2015 14:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (BRIT) اور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے بلوچ رابطہ تحریک نے بڑے پیمانے پر قبائلی سرکردہ شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی ان سے مذاکرات کیلئے گرینڈ جرگہ عیدالضحیٰ کے بعد منعقد ہوگااور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس جرگے سے بلوچستان میں حالات بالکل پرامن ہوجائیں گے اور بلوچستان میں بھائی چارہ اور امن کی فضا قائم ہوجائے گی۔
اپنے ایک بیان میں پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت ان سے برابر رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں بلوچستان کے سیاسی اور غیرسیاسی رہنماؤں سے خصوصی طور پر رابطے کئے جا رہے ہیں اوران قبائیلی رہنماؤں کی بھی خواہش ہے کہ خان آف قلات کی سربراہی میں اس نیک عمل کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ حکومت اوربلوچ عوام کے درمیان غلط فہمیوں کا بھی ازالہ کرنے کی ضرورت ہے اور بلوچ قوم کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ قبائلی سرکردہ رہنماؤں کا خان آف قلات سلیمان داؤد پربھرپور اعتماد ہے اور انشاء اللہ ان کے ساتھ رابطوں کے مثبت نتائج نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنے صوبے میں آزادانہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس وقت وہ محرومیوں کا شکارہیں جن کے ازالہ کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.