بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان برقرار

بدھ 2 ستمبر 2015 15:40

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان برقرار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کی سکیورٹی صور تحال اور پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کھٹائی کا شکار ہے ۔ اگر حالات بہتر رہے تو اب بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم 27 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد نے سیریز سے قبل پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے آنا تھا لیکن ابھی تک سکیورٹی وفد کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے دورے کے لئے کلیئرنس نہیں مل سکی ہے ۔

بنگلہ دیشی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 31 اگست سے 11 ستمبر تک پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچ کھیلنا تھے ۔ دورے سے قبل سکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کے لئےایک وفد نے پاکستان آنا تھا اور اس وفد کی قیادت بورڈ کے سکیورٹی ماہر میجر(ر)حسین امام نے کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :