پاکستان پیپلزپارٹی جلد انتخابات کامطالبہ نہیں کرتی خواہش ہے حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے ، رحمان ملک

بدھ 2 ستمبر 2015 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جلد انتخابات کا مطالبہ نہیں رکھتی ہماری یہ دعا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے ۔ ستمبر اور اکتوبر حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک جو ان دنوں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے ہمراہ لندن میں ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی جبکہ دوسری طرف دوسری اپوزیشن جماعتیں فعال ہیں لیکن اس ماحول میں پیپلزپارٹی کا دوستانہ رویہ ہے انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ حکومت 2018 تک رہے ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے وزیر اعظم نواز شریف کو آنے والے دنوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ اور کہا کہ میں نے پیشن گوئی کی تھی ستمبر اور اکتوبر حکومت کے لئے مشکلات کے مہینے ہیں اور جونہی ستمبر شروع ہوا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کے لئے مشکلات شروع ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم حدود سے تجاوز کرتے ہوئے سیاسی انتقام لے رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے پارٹی کارکنوں کو نشانہ بنانے پر آصف زرداری خاموش نہیں بلکہ انکا دفاع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :