آصف زرداری لندن پہنچ گئے،میاں رضا ربانی ،پرویز اشرف اور فاروق ایچ نائیک طلب

بدھ 2 ستمبر 2015 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے ،پارٹی رہنماؤں میاں رضا ربانی ،راجہ پرویز اشرف اور فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سابق صد ر و شریک چیئرمیں پیپلزپاڑٹی آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچے ہیں جہاں آصف علی زرداری گورنرسند ھ ڈاکٹر اشرت العباد سے بھی ملاقات کریں گئے جبکہ دوسری طرف انہوں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت اور مسلم لیگ ن سے مفاہمت سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں رضا ربانی ، راجہ پرویز اشرف اور فاروق ایچ نائیک کو بھی دبئی طلب کر لیا ،ذرائع کے مطابق دبئی میں پی پی پی رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مستقبل میں مفاہمت جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،جبکہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر مقدمات کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اکثریت حکومت سے مفاہمت جاری رکھنے کی خواہاں ہے اور پی ٹی آئی سے سیاسی اتحاد کی مخالف ہے،پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی سے اتحاد کے لیے سنجیدہ نہیں اور وہ مسلسل سے میڈیا ٹاک میں پیپلز پارٹی کے قائد ین کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،اور موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ مفاہمت جاری رکھے یہ جمہوریت کے مفاد میں ہوگا،دوسری جانب وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی پیپلز پارٹی سے رابطہ رکھنے اورسیاسی بحران کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے