3 ستمبر 1965ء کے قومی اخبارات میں شائع شدہ خبروں پرمبنی رپورٹ
بدھ 2 ستمبر 2015 16:04
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) 3 ستمبر 1965ء کے قومی اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق پاکستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوگئی ہے، پاکستانی فوج نے چھمب اور دلوا کی فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے، اسی طرح چھمب کے قریب فضائی افواج کی پہلی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پہلی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کے 4 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے،صدر مملکت محمد ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جارحانہ کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکتی، بھارت کے خلاف زبردست جوابی کارروائی سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ خبر سن کر بازاروں میں رقص کرنے لگے۔
(جاری ہے)
3ستمبر 1965ء کے اخبارات میں صدر ایوب خان کا نشری خطاب بھی شائع ہوا جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جارحانہ کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ایوب خان نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچل نہیں سکتی۔ صدر ایوب نے کہا کہ اگر جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے کوئی بھی سنگین صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ 3 ستمبر کے اخبارات میں راولپنڈی پر فضائی حملے کے خطرے کی خبر بھی شائع ہوئی اس خبر میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے فضائی حملے کے تناظر میں ہنگامی سائرن سنتے ہی روشنیاں گل کر دیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اسی روز شائع ہونے والے اخبارات میں پاکستان کی زندہ اور پائندہ قوم کے حوالے سے ایک خبر بھی شائع ہوئی تھی جس کے مطابق بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس خبر کے مطابق جوابی کارروائی کا سن کر شہری دیوانہ وار سڑکوں اور بازاروں میں رقص کرنے لگے اور صدر ایوب اور مجاہدین آزادی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ کئی شہریوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کے خلاف محاذ جنگ پر لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔3ستمبر 1965ء کے اخبارات میں شائع ہونے والے اداریوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جوابی اقدام کی بھرپور حمایت کی گئی تھی۔ اداریوں میں کہا گیا تھا کہ جارحیت کا آغاز پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے کیا ہے اور بھارت کے وزراء نے پارلیمنٹ میں فخر سے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔ اداریوں کے مطابق بھارتی جارح افواج نہ صرف آزادکشمیر بلکہ اب گجرات اور سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بھی نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ اداریوں میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند مجاہدین کی کارروائیوں سے بدحواس ہو کر بھارت نے آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملے شروع کر دیئے ہیں اور بھارتی پالیسی کی وجہ سے آج دونوں ممالک جنگ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اخبارات میں لکھا ہے کہ صدر ایوب خان نے اپنی حالیہ تقریر میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گےمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.