سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

بدھ 2 ستمبر 2015 16:19

سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آف سپنر سری لنکن بولر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا جسے میچ آفیشل نے رپورٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے سری لنکن مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے تاہم اس دوران وہ بولنگ کراسکیں گے ۔ 22 سالہ تھرندو کشال نے سری لنکا کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک وہ 6 ٹیسٹ میچز میں 24 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک ایکشن پراس سے قبل پاکستان 2 بولرز سعید اجمل اورمحمد حفیظ جب کہ سری لنکن بولر سچترا سینایاکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بولنگ کرانے سے روک دیا تھا ۔