راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ، آرمی چیف نے توثیق کر دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 16:32

راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ، آرمی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں 5 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کی سزاؤں کی توثیق کر دی ہے.

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشتگرد لاہور میں ایڈووکیٹ کے قتل، گڈ اپ کراچی میں پولیس افسران کے قتل، سیالکوٹ میں فرقہ ورانہ قتل، بنوں میں جیل توڑنے ،خیبر ایجنسی میں گرلز اسکول پر حملے کرنے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد قاری امین شاہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، جبکہ مجرم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا امین شاہ خیبر پختونخواہ میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے.

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے مجرم طاہر کو بنوں میں جیل توڑنے ، مجرم فتح خان کو خاصہ دار اور شہریوں کے قتل ، مجرم صابر شاہ کو لاہور کے ارشد علی ایڈووکیٹ کے قتل، مجرم عثمان کو کوئٹہ میں فرقہ ورانہ قتل جبکہ مجرم اسد علی عرف بھائی جان ، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، کو کراچی میں ڈی ایس پی کمال منگرو ااور دیگر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے جبکہ اسد علی بارود بنانے کا مہر ہے.

متعلقہ عنوان :