لاہور : اسپتال کی تعمیر ؛ ادکارہ میرا نے اہم اعلان کر دیا

اداکاری چھوڑنے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، اداکارہ میرا کا پریس کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 17:02

لاہور : اسپتال کی تعمیر ؛ ادکارہ میرا نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : لاہور پیس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاداکارہ میرا نے کہاہے کہ اسپتال کے پراجیکٹ کے لئے ایک سال قبل زمین عطیہ کی گئی تھی لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود زمین کی نشاندہی نہیں کروائی گئی ،جس کے باعث اسپتال کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا، ان کا کہنا تھا کہ اگر مزید ایک ہفتے تک جگہ کی نشاندہی نہ ہوئی تو وہ بیدیاں روڈ پر اسپتال کی عمارت کی تعمیر شروع کردی جائے گی ،پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ6ماہ سے زمین عطیہ کرنے والے صاحب اسلم گھمن سے رابطہ میں ہیں کہ زمین کی نشاندہی کروا ئی جائے لیکن وہ جواب نہیں دے رہے ۔

اس کا مطلب ہے کہ وہ زمین نہیں دینا چاہتے اور اسپتال شروع نہ کرنے کا سارا الزام ان پر اور ان کی ٹیم پر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آج رات یا کل سیالکوٹ جا کر اسلم گھمن ، جنہوں نے زمین عطیہ کی، سے ملنے کی کوشش کریں گی اور اگروہ نہیں بھی دیناچاہتے تو میڈیا پر بیان جاری کردیں ،وہ بیدیاں میں واقع ایک زمین دیکھ چکی ہیں، زمین نہ ملنے کی صورت میں وہاں پر اسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں اداکاری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اداکاری چھوڑنے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اچھی فلموں اور اچھے کردار کی تلاش میں ہوں جیسے ہی ملے گا فوراً ہاں کر دوں گی.

متعلقہ عنوان :