آصف زرداری کا عبدالحفیظ پیرزادہ کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 2 ستمبر 2015 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف وکیل اور آئینی ماہر عبدالحفیظ پیرزادہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک اعلیٰ پائے کے قانون دان تھے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ کا انتقال منگل کے روز لندن میں ہوا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے عبدالحفیظ پیرزادہ کو زبردست خرجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابلِ احترام ماہر قانون تھے اور 1973 کے آئین بنانے والوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے ملک میں آئین بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام تاریخ میں لکھوا لیا ہے اور اس وجہ سے انہیں ہمیشہ احترام سے یاد کیا جائے گا۔ مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ نے ہر کام میں مہارت کا ثبوت دیا چاہے وہ سیاستدان کی حیثیت سے ہو یا قانونی ماہر کی حیثیت سے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ اپنے کام میں نہایت اعتماد، اہلیت اور قابلیت کے ثبوت دیتے تھے اور انتھک محنت کرتے تھے۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :