سعودی عرب ٗپہلی مرتبہ خواتین عازمین حج کی سہولت کیلئے سعودی وزارت شہری خدمات نے خواتین کی بھرتی اور تعیناتی شروع

بدھ 2 ستمبر 2015 18:30

سعودی عرب ٗپہلی مرتبہ خواتین عازمین حج کی سہولت کیلئے سعودی وزارت شہری ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سعودی وزارت حج کی درخواست پر اس سال پہلی مرتبہ خواتین عازمین حج کی سہولت کیلئے سعودی وزارت شہری خدمات نے خواتین کی بھرتی اور تعیناتی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے وزارت شہری خدمات سے کہا تھا کہ خواتین عازمین حج کی آسانی کیلئے شہری خدمات کی برانچز بالخصوص مکہ اور مدینہ میں خواتین ملازمین بھرتی اور تعینات کی جائیں۔ مدینہ میں وزارت کی شاخ کے ڈائریکٹر محمد الباجوی کے مطابق عارضی بنیادوں پر اس سلسلے کو شروع کرنے کیلئے 6 خواتین کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی جبکہ مکہ اور مدینہ میں اس عمل کے پہلے مرحلے میں100 سے زائد خواتین کی بھرتیوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :