وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیے۔

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 18:31

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے اس حوالے سے معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کروا دی۔ نومبر میں بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی حکومت اس معاملے کو اٹھائے گی۔