الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی جائے گی

بدھ 2 ستمبر 2015 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 15بڑی سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جن میں 10ستمبر کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے قائدین کو دعوت دی گئی ہے۔