حیرت انگیز نقشہ دبانے پر مزید واضح ہو جائے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 2 ستمبر 2015 19:53

حیرت انگیز نقشہ  دبانے پر مزید واضح ہو جائے

ہنگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2015ء)پہلے پلاسٹک کے بنے ہوئے گلوب اکثر نظر آتے تھے۔ انہی سے متاثر ہو کر ہنگری کے ڈینس ساتورنے انڈے کی طرح کا نقشہ بنایا ہے۔پلاسٹک کی گیند پر نقشے کو ایک طرف سے پکڑ کر دبایا جائے تو دوسری جانب نقشہ بڑا ہو کر ظاہر ہو جاتا ہے۔ڈینس نے اس گیند کو بڈاپسٹ کے شہریوں اور آنے والے سیاحوں کے لیے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینس ساتور کا کہنا ہے کہ نقشے کے حوالے سے ہم جتنی جدید ٹیکنالوجیز پر انحصار کر رہے ہیں، اس میں خرابی ہو سکتی ہیں۔ سمارٹ فون کو ڈیٹا اور وائی فائی کوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔سمارٹ فون کے لیے بیٹری کا چارج ہونا بھی ضروری ہے جبکہ عام کاغذی نقشے پھٹ سکتے ہیں۔انہی مسائل کو مد نظر رکھ کر یہ نقشہ بنایا گیا ہے۔ یہ واٹر پروف ہے، کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے، اس میں صرف ہوا بھری ہوئی ہے۔ڈینس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے نقشے دوسرے شہروں کے لیے بھی بنائے گا۔