ہری پور میں سفاک باپ نے اکلوتی بیٹی کو جان سے مار ڈالا

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 20:05

ہری پور میں سفاک باپ نے اکلوتی بیٹی کو جان سے مار ڈالا

ہری پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) ہری پور میں سفاک باپ کی جانب سے اپنی اکلوتی بیٹی کو جان سے ماردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ہری پور میں ایک سفاک باپ نے گھریلو ناچاکی پر اپنی اکلوتی 6 ماہ کی بیٹی کو ہلاک کر ڈالا۔ ملزم ذیشان کی بیوی گھریلو ناچاکی پر ناراض ہوکر اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم جب اپنی بیوی کو منانے سسرال پہنچا تو بے حد اصرار کے باوجود بیوی راضی نہ ہوئی۔ بیوی کے راضی نہ ہونے پر ملزم نے تیش میں آکر اپنی بیوی کی گود سے 6 ماہ کی بچی کو چھین کر زمین پر پٹخ دیا جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں بچی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچی دم توڑ گئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔