شمالی وزیرستان کے عارضی طور پربے گھر ہونے والے ہرخاندان کومکانات کی تعمیر کے لئے پچیس پچیس ہزار روپے دئیے جائیں گے، ترجمان وزارت سیفران

بدھ 2 ستمبر 2015 20:19

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان کے عارضی طور پربے گھر ہونے والے خاندانوں کومکانات کی تعمیر کے لئے پچیس ہزار روپے دئیے جائیں گے جبکہ اپنے علاقوں کوواپس جانے والے ہر آئی ڈی پیز خاندانوں کو بائیس ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اب تک سولہ ہزار خاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ کر علاقے کی تعمیر نو میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کووزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز ، بے گھر خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سولہ ہزار خاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں اور تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں، واپس جانے والے خاندانوں کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بائیس ہزار روپے بطور امداد دئیے جا رہے ہیں جبکہ بارہ ہزار روپے ماہانہ بنیادوں پر تین ماہ کے لئے دئیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق بے گھر خاندانوں کو اپنے مکانات کی تعمیر کے لئے پچیس ہزار روپے دئیے جائیں گے، بے گھر خاندانوں کو واپسی کے موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تین ماہ کے لئے اشیائے خوردونوش اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :