نیب نے ٹرانسفارمرز خریداری سکینڈل میں خزانے کو 13ارب کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق انجینئر ڈیزائن عنایت حسین کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 ستمبر 2015 20:51

نیب نے ٹرانسفارمرز خریداری سکینڈل میں خزانے کو 13ارب کا نقصان پہنچانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورونے ٹرانسفارمرز خریداری سکینڈل میں قومی خزانے کو 13ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق انجینئر ڈیزائن عنایت حسین کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے واپڈافسران کی طرف سے ٹرانسفارمرز مارکیٹ قیمتوں سے زائد پر خرید کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی تحقیقات جاری تھیں ۔سرکاری افسران نے 2010سے لیکر 2014تک اس اقدام کے ذریعے خزانے کو 13ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔ شواہد ملنے پر نیب نے انجینئر عنایت حسین کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں جسمانی ریمانڈ کے لئے نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع کے منطابق تفتیش کے نتیجے میں مزید افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :