بیرون ملک جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے نوٹس

بدھ 2 ستمبر 2015 21:11

بیرون ملک جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے نوٹس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک جائیداد خریدنے والے پاکستانی شہریوں کونوٹس جاری کرکے تفصیلات مانگ لی ہیں۔کئی اہم شخصیات کیخلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے نے بیرون ملک غیرقانونی رقم کی ترسیل سے اثاثوں کی خریداری پر چھان بین شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بیرون ملک جائداد خریدنے والوں کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جائیداد کی خریداری کیلئے رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار بتایا جائے۔ایف آئی اے کراچی نے 60 سے زائد افراد کو نوٹس بھیج دیئے ہیں۔ایف آئی اے نے اہم شخصیات، سیاستدانوں اور کاروباری افراد کو بھی نوٹس دیئے ہیں۔بعض اہم شخصیات کے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔تحقیقات میں اس بات پر تفتیش کی جارہی ہے کہ اثاثے خریدنے میں رقم استعمال کرنے کا طریقہ کار قانونی ہے یا غیرقانونی طریقے سے رقم کی ترسیل ہوئی ہے۔