اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کرلیا
جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں،چیف جسٹس کے ریمارکس
بدھ 2 ستمبر 2015 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں۔جسٹس دوست محمد نے کہا کہ غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، ملک کے بارڈر پر لوگ آزادانہ آتے جاتے ہیں ، ملک کی اعلیٰ شخصیات نے اپنے گھروں کے باہر جدید اسلحے سے لیس سیکیورٹی گارڈز تعینات کر رکھے ہیں۔
اعلیٰ شخصیات کے گھروں کے باہر سیکیورٹی کی وجہ سے پرندہ بھی انکے گھر داخل نہیں ہوسکتا اور غریب لوگوں کوجینے کاحق دینے کے لیے کوئی تیارنہیں ہے انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں اس دوران لوکل کمیشن نے توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے پر رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
یہ رپورٹ بدھ کے روزچیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبروپیش کرتے ہوئے سربراہ لوکل کمیشن خواجہ احمد حسین کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں کوئی قانون نافذ کرنیوالا ادارہ شامل نہیں ، توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں نیب کے ڈیپارٹمنٹ سے بے ضابطگیاں ہوئیں۔
توقیرصادق کو بیرون ملک سے واپس لانے پر 40لاکھ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم توقیرصادق سے وصول کی جائے، چیئرمین نیب نے توقیر صادق کے وارنٹ جاری کئے تو وہ اس وقت نیب ہیڈ کواٹر تھے۔نیب کا موقف ہے کہ نیب کے جاری کردہ وارنٹ میں غلطی تھی اس لئے اسے پھاڑ دیا تھا، جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر وارنٹ درست طریقے سے جاری نہیں ہوا تھا تب بھی پھاڑنے کی کیا ضرورت تھی؟، سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.