آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کے فوری تبادلوں کے احکامات

بدھ 2 ستمبر 2015 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاوید جہانگیر کو ایڈیشنل آڈیٹر جنرل ون ، شگفتہ خانم کو ایڈیشنل آڈیٹر جنرل ٹو اور حشمت اقبال کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل ضلعی آڈٹ اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے آڈیٹر جنرل آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈسٹرکٹ آڈٹ اسلام آباد کو لاہور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تمام افسران کو اپنی نئی تعیناتیوں پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :