` غوری ٹائرز میڈیا کپ میں سٹی 42نیوز، ایکسپریس نیوز اور جاگ ٹی وی نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور پریس کلب کے زیراہتمام وحدت کالونی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے`
بدھ 2 ستمبر 2015 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) غوری ٹائرز میڈیا کپ میں سٹی 42نیوز، ایکسپریس نیوز اور جاگ ٹی وی نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔لاہور پریس کلب کے زیراہتمام وحدت کالونی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے۔تیسرے روز سٹی فوسٹی 42نیوزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پانچ اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر85رنز بنائے۔
عمران یونس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں روزنامہ دن مقررہ اوورز میں صرف21روز بنا سکی۔(جاری ہے)
سٹی42 کی جانب سے بہترین باولنگ کرتے ہوئے ناصر مسعود نے 4 اور زین العابدین نے 1 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دوسرے میچ میں دنیا ٹی وی نے جاگ ٹی وی کو شکست دی لیکن قوانین کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے جاگ ٹی وی کو کامیاب قرار دیدیا۔
ایکسپریس نیوز نے روزنامہ خبریں اور اے پی پی نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچز میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا۔دوسری جانب فنکار الیون نے میڈیا الیون کو تین رنز سے شکست دی۔ فلمسٹار میرا نے بھی میڈیا کپ کے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.