پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت

حملہ علاقائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ، امریکہ ایسے حملے بند کرے ، دفتر خارجہ

بدھ 2 ستمبر 2015 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی علاقائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیاہے اور امریکہ سے ایسے حملے روکنے کا مطالبہ دوہرایا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے شمال مغربی علاقے میں پاک افغان سرحد سے تقریباً اڑھائی کلو میٹر اندر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس میں متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں ایسے حملے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کے منافی ہیں اور اس طرح کے حملے مقامی لوگوں میں بد اعتمادی پیدا کرتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس طرح کے حملے روکنے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے ۔