سیالکوٹ ائیر پورٹ پر حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 22:31

سیالکوٹ ائیر پورٹ پر حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) سیالکوٹ ائیر پورٹ پر حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر حملے کی بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ایک دہشت گرد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گرد سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔