رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جائے ،تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے، وزیر مملکت پانی وبجلی

ایک ماہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی کے 7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں افسران کا خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائیگا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو میٹر ریڈنگ کے شعبہ میں بھرتی کیا جائے،عابد شیرعلی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:33

رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جائے ،تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے ایک ماہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی کے 7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں اور مکمل وصولی کرکے ہی کنکشن بحال کیئے جائیں، سندھ حکومت بھی کرنٹ بل ادا نہ کرے تو صوباء محکموں کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں، افسران کا خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو میٹر ریڈنگ کے شعبہ میں بھرتی کیا جائے۔

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے حیسکو حیدرآباد کا دورہ کیا اور افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ان کے ساتھ مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو عمر رسول بھی موجود تھے، حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے انہیں حیسکو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ حیسکو کے 60 ارب 65 کروڑ کے بقایاجات ہیں، روایت کے خلاف اس مرتبہ عابد شیر علی نے صحافیوں سے ملاقات نہیں کی اور خاموشی سے آ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ گذشتہ دورے کے دوران دیئے گئے احکامات پر عمل ہوا ہے جس سے حیسکو میں بہتری آئی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ رینجرز کی مدد سے نادہندگان سے واجبات کی100فیصد وصولی کی جائے اور بجلی چوروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے، لائن لاسسز کو مزیدکنٹرول کیا جائے، ایک ماہ کے اندر موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بلوں کے آخری تاریخ گزرنے کے7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں اور مکمل ادائیگی کے بعد ہی کنکشن بحال کیئے، اگر سندھ حکومت کرنٹ بلوں کی ادائیگی نہ کرے تو ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ کارکردگی کو مزید بھی بہتر کریں تاکہ لائن لاسز کو مزید کم کیا جاسکے، انہوں نے آپریشن سرکل میرپورخاص کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عبدالحق میمن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ایک ماہ بعد پھر دورہ کریں گے جس افسر کی کارکردگی اچھی ہوگی اس کو انعام دیا جائے گا جبکہ خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائے گا تمام سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر ز کارکردگی کے ذمہ دار ہوں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی صارفین سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے، تمام نادہندہ صارفین کے گھروں کا دورہ کیا جائے اور عوام کو قانونی طریقے سے بجلی کنکشن لگوانے سے آگاہی کی مہم چلائیں، اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پیپکو عمر رسول نے حیسکو کے تمام شعبوں کی تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے میٹرنگ سیکشن کو بہتر کیا جائے اور کسٹمر سروس سینٹر کے ذریعے صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ حیسکو کے سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے پوری محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، جنرل مینجر ایچ آر پیپکو، جنرل مینجر ایم اینڈ ایس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی آئی ٹی سی ، جنرل مینجر آر اینڈ سی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے یقین دلایا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے بڑے پیمانے پر بلاتفریق کاروائیاں کررہے ہیں بجلی چوروں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ حیسکوکے نادہندہ وفاقی ،صوبائی اور نجی صارفین پر 60ارب 65کروڑ 60لاکھ 9ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر2ارب5کروڑ 53لاکھ 9ہزار روپے، صوبائی اداروں پر32ارب 35کروڑ 62لاکھ5ہزار روپے اور نجی صارفین پر26ارب 24کروڑ 44لاکھ5ہزار روپے کے واجبات ہیں جن کی 100 فیصد وصولی کیلئے پورے حیسکو ریجن میں کاروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :