اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اور اس کے کزن کے اغواء کا مقدمہ نمٹا دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اور اس کے کزن کے اغواء کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ ایڈووکیٹ حماد دادن اغواء کیس کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ حماد اور اس کا کزن عمار 5 اگست کو گھر واپس پہنچ گئے تھے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دونوں مغویان کو 47 روز تک کسی گھر میں رکھا گیا اور آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ آئی نائن نے فاضل عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 8 اگست کو ایڈووکیٹ حماد دادن اور ان کے کزن عمار کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ اس پر فاضل عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئے تیسرے مغوی عمر عبداﷲ کے اہل خانہ کو الگ سے درخواست دائر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :