ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ ، طیارہ شکن توپیں اور خودکش جیکٹس برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 23:25

راولپنڈی/ ژوب/ چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2ستمبر۔2015ء) ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں، طیارہ شکن توپیں اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جبکہ اسی دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ میں اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور خود کش جیکٹس شامل ہیں،ژوب میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور برآمد ہونے والے اسلحہ میں طیارہ شکن توپیں بھی شامل ہیں۔دریں اثناء چمن کے علاقے رحمان کول میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑلی ،بھاری مقدار میں خودکش جیکٹس، راکٹ اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں تاہم گوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :