بھارت : دوستی سب سے بڑھ کر ۔۔۔ بھارت میں ایک سکھ نے اپنے مسلمان دوست کے لیے مسجد تعمیر کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 10:57

بھارت : دوستی سب سے بڑھ کر ۔۔۔ بھارت میں ایک سکھ نے اپنے مسلمان دوست ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : یوں تو دوستی میں انسان کیا کیا کچھ کر جاتا ہے لیکن لوگ کہتے ہیں کہ محض اپنے مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں سے کی جانے والی دوستیاں ہی بے مثال ہوتی ہیں اور دیر تلک چلتی ہیں. تاہم اس نظریے کو بھارت کے ایک سکھ نے بخوبی غلط ثابت کر دیا ہے. سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں بتایا کہ بھارت کے شہر سرور پور کے رہائشی سجن سنگھ گھمن نامی ایک سکھ نے اپنے مسلمان دوست کے لیے پرانی مسجد کی دوبارہ تعمیر کر ڈالی .

(جاری ہے)

سکھ کا کہنا ہے کہ ہم بہت عرصے سے دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں تاہم میرے مسلمان دوست کونماز پڑھنے کے لیے کوئی خاص جگہ میسر نہ تھی جس کے پیش نظر میں نے سکھ نے پُرانی مسجد کی نئے سرے سے تعمیر کر کے بھائی چارے، دوستی اور انسانیت کا ثبات دیا. مسلمانوں نے سجن سنگھ گھمن کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں جیسے جذبات اور دوستی کی مثال پورے ملک میں کہیں نہیں ملتی. علاقہ کے سب سے پرانے رہائشی محمد طفیل کا کہنا تھا کہ مسجد کی نئے سرے سے تعمیر ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے.

متعلقہ عنوان :