پلاٹ فراڈ کیس، سابق کپتان محمد حفیظ لاہور پولیس کے ٹال مٹول کیخلاف پھٹ پڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 ستمبر 2015 11:31

پلاٹ فراڈ کیس، سابق کپتان محمد حفیظ لاہور پولیس کے ٹال مٹول کیخلاف ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پلاٹ فراڈ کیس میں لاہور پولیس کے ٹال مٹول کے خلاف پھٹ پڑے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 34سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہیں پلاٹ فراڈ کیس میں پولیس کو درخواست دیئے دو ہفتے سے زائد کا وقت گزرچکا ہے اوروہ صبح شام متعلقہ تھانے میں فون کرکے کیس سے متعلق پیشرفت کے بارے میں معلومات لینے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور معاملہ جلد حل ہوجائے گا ۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور پولیس ا ن کے ساتھ یہ رویہ اختیار کر رہی ہے تو عام آدمی کا تو اللہ حافظ ہے ۔