شوہر سے بدبو آتی ہے۔ طلاق دلائی جائے۔ عورت کا مطالبہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 3 ستمبر 2015 11:45

شوہر سے بدبو آتی ہے۔ طلاق دلائی جائے۔ عورت کا مطالبہ

مصر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر2015ء)18 ماہ سے شادی شدہ 30 سالہ مصری عورت نے فیملی کورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس کے شوہر سے آنے والی بدبو کی وجہ سے طلاق دلائی جائے۔ عورت نے دعویٰ کیا ہے کہ اب وہ اس رشتے کو مزید نہیں نبھا سکتی اور نہ ہی اپنے شوہر کے جسم سے آنے والی بدبو برداشت کر سکتی ہے۔عورت نے یہ بھی بتایا کہ جب بھی اس کا شوہر اس کے پاس آتا ہے اسے متلی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

عورت کے گھر والوں نے بھی اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ عورت کا کہنا ہے کہ اب مجھے احساس ہو گیا ہے کہ ہمارا طرز زندگی مختلف ہے اور ہمیں الگ ہو جانا چاہیے۔عورت نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام بھی لگایا ہے۔ عورت نے کہا، جب اس نے اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ طلاق لینا چاہتی ہے تو اس کے شوہر کے کسی دوسرے سے تعلقات بڑھانے کا الزام لگا کر اس پر تشدد بھی کیا۔