معروف فنکار افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی نمائش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:50

معروف فنکار افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی نمائش کو لاہور ہائیکورٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)معروف فنکار افتخار ٹھاکر نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز معروف فنکار افتخار ٹھاکر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک جانب بھارت پاکستان پر حملے کر رہا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش جاری ہے جس سے یہاں بھارتی کلچر فروغ پا رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا کوئی جواز نہیں رہتا ،عدالت مناسب حکم نامہ جاری کر کے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کو روکا جائے ۔