افغانستان میں پہلی مرتبہ دل کا کامیاب آپریشن

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:55

افغانستان میں پہلی مرتبہ دل کا کامیاب آپریشن

کابل ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)افغانستان میں ڈاکٹروں نے پہلی مرتبہ دل کا کامیاب آپریشن کیا۔ افغان وزارت صحت عامہ کے مطابق وزیرمحمد اکبر خان اسپتال میں 22سالہ نوجوان کو لایا گیا جودل کے بائیں جانب”کارڈیک انجری“ کا شکار تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے بروقت تشخیص کرکے فوری طوپر آپریشن کیلئے انتظامات کئے۔وزارت صحت عامہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مزکورہ مریض کو ایک ہفتے کے بعد فارغ کیا گیا اوران کی حالت تسلی بخش ہے۔افغانستان میں دل کے کامیاب آپریشن کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرجنوں نے اب دیگر مریضوں کی سرجری شروع کردی ہے۔