جوکووچ، نڈال، فیرر اور کلک کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:58

جوکووچ، نڈال، فیرر اور کلک کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال، سپین کے ہی نامور ٹینس سٹار ڈیوڈ فیرر، فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا، سپین کے ٹومی روبریڈو اور کروشیا کے مارین کلک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو، امریکہ کے میرڈی فیش، سپین کے مارشل گرانولرز اور روس کے تیموراز گاباشیویلی دوسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے اینڈرس ہایدر مورر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ڈیگو سچواٹزمین کو7-6(7-5)، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سپین کے ڈیوڈ فیرر نے سربیا کے فلپ کریجینوویک کو 7-5، 7-5 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کروشیا کے مارین کلک نے عمدہ مقابلے کے بعد روس کے ایوجنے ڈونسکوئے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے راؤنڈ دیگر میچوں میں اٹلی کے اینڈرس سیپی، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، کینیڈا کے میلوس رونک، سپین کے فیلسیانو لوپیز، اٹلی کے فابیو فوجنینی، فرانس کے بینوئٹ پائر، فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا، یوکرائن کے سرجیے سٹاخوسکے اور فرانس کے جریمی چارڈے نے کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔