یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، برائن برادرز پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:58

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، برائن برادرز پہلے ہی راؤنڈ میں ..

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) امریکہ کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ برائن برادرز کی جوڑی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو پہلے راؤنڈ میں امریکی جوڑی نے شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں امریکی برائن بھائیوں پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ ہم وطن سٹیو میئر اور ثام قیوری پر مشتمل جوڑی سے تھا جس میں سٹیو میئر اور ثام قیوری نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 7-6(7-4)، 5-7 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(shf/hab 1055:15)