انسٹا گرام پر دوست بننے کے بعد نوجوان نے کم سن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:05

انسٹا گرام پر دوست بننے کے بعد نوجوان نے کم سن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء): 14 سالہ سعودی لڑکی کو اس وقت جھٹکا لگا جب وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پربنے اپنے ایک دوست کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان سو میل دور کا سفر طے کر کے عرب امارات پہنچا۔ نوجوان نے لڑکی سے کہا کہ وہ اسے دیکھنا چاہتا ہے، لہٰذا وہ اس کے گھر کے قریب گاڑی میں اس کا انتظار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی دوستی کی آڑ میں اس نوجوان سے ملنے گئی لیکن ایک دم حیران ہو گئی کیونکہ نوجوان جیسا شریف انسٹا گرام پر دکھتا تھا حقیقت میں ویسا بالکل نہیں تھا۔ نوجوان نے لڑکی کو گاڑی میں گھسیٹا اور حال ہی میں کرائے پر لیے ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں اس نے کم سن لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، تاہم کسی طرح لڑکی نے فلیٹ سے فرار حاصل کیا اور روتے ہوئے سڑک پر نکل گئی جہاں اسے ایک بزرگ شخص ملے جنہوں نے اسے پولیس اسٹیشن پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق کم سن لڑکی کے پولیس اسٹیشن پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔