Live Updates

کیا عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ ، ریحام خان کے خلاف سازشیں کرر ہی ہیں؟؟؟؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:11

کیا عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ  گولڈ سمتھ ، ریحام خان کے خلاف سازشیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی کو ابھی8 ماہ ہی گزرے ہیں کہ ریحام خان کے اہل خانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ سے تکرار کا بھی آغاز ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے کزن کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے بارے میں میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کے پیچھے جمائمہ گولڈ سمتھ کا ہاتھ ہے۔

یہی نہیں ریحام خان کے کزن نے جمائمہ پر مزید الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان سے حسد میں مبتلا ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ریحام کی شادی کامیاب ہو، اسی لیے انہوں نے ریحام خان کی کردارکشی کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ہم ان کے اقدامات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران اور ریحام اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اور عنقریب ریحام ایک انٹرویو میں اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کے جواب دیں گی۔

دوسری طرف جمائمہ گولڈ سمتھ کے ترجمان نے ریحام خان کے کزن کے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ جمائمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمائما اپنے سابق شوہر کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی شادی کامیاب ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :