این بوتھم نے آئی پی ایل کو کرپشن کی فیکٹری قرار دیدیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:11

این بوتھم نے آئی پی ایل کو کرپشن کی فیکٹری قرار دیدیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) انڈین پریمیر لیگ کی دن بدن مخالفت بڑھتی جارہی ہے کبھی اسپاٹ فکسنگ کا لیبل کبھی عوامی سطح پر احتجاج اور کبھی سابق لیجنڈ کرکٹرز کی تنقید کی زد آئی، ختم کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھنے لگا ۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر این بوتھم نے آئی پی ایل کو کرپشن کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کرکٹ سے بھی زیادہ طاقتور ہوچکی ہے، اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی وفاداری اپنے ملک کے ساتھ نہیں رہی بلکہ وہ جیبیں ڈالرز سے بھرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، ایک طرف تو اس کی وجہ سے بھارتی بورڈ کے خزانے میں دولت کے انبار لگتے جارہے ہیں،جو بورڈز اس لیگ کی کامیابی کیلیے اپنے کھلاڑی فراہم کررہے ہیں ان کے حصے میں کچھ بھی نہیں آرہا۔