تامل ناڈو میں خاتون سرکاری افسر کاشت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران موبائل فون پر گیم کھیلتی رہی

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:17

تامل ناڈو میں خاتون سرکاری افسر کاشت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران موبائل ..

چنائے ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خاتون سرکاری افسر کاشت کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران موبائل فون پر گیم کھیلتی پائی گئی۔ یہ میٹنگ پیاز کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے بحران پر غور کے لئے منعقد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر بھی موجود تھے، بھارتی ٹی وی چینل پر مذکورہ خاتون افسر ایس کویتا کی تصاویر دکھائے جانے کے بعد کسانوں نے سرکاری ملاز مین پر ان کے مسائل کے حوالہ سے بے حسی کا الزام عائد کیا ہے متعلقہ حکام نے خاتون افسر سے 10 دن کے اندر اس طرز عمل پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کرناٹک اسمبلی کے بعض ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے موبائل فونز پر فحش فلمیں دیکھتے پائے گئے تھے۔