کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 ستمبر سے شروع ہونگے

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:19

کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 ستمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 ستمبر سے سمویا میں شروع ہونگے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ چار مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا جن میں ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک کو دستہ کا سربراہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا آفشلز مقررہ کیا ہے۔

قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، فہد حسین بٹ، محمد عثمان اور عبدالرحمن، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد، مزمل مرتضیٰ اور ردا خالد شامل ہیں اورکامن ویلتھ یوتھ گیمز 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلے جائینگے ۔