قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:19

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ کراچی بلیو اور بہاولپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں لاہور بلیو اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اور آزاد جموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں، دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرینگی، مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیموں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مین راؤنڈ 8 ستمبر شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل 14 ستمبر اور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :