بجرنگی بھائی جان، اب جاپان اورچین میں بھی ریلیزکیلئے تیار

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:40

بجرنگی بھائی جان، اب جاپان اورچین میں بھی ریلیزکیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز توڑنے کے بعد اب سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ جاپان اور چین میں بھی جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار ہے۔جی ہاں جلد ہی”بجرنگی بھائی جان“ فلم پہلے جاپان اور اس کے بعد چین میں بھی ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی جس کا انکشاف فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی” پی کے“ اور” دھوم تھری“ بھی چین میں نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔اپنی جاندار اداکاری کے سبب عامر خان نے تو چینیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا تھا جس کے باعث ”پی کے “ نے چین میں سو کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کیا تھا اوراب دیکھنایہ ہے کہ” بجرنگی بھائی جان“ کتنی جلدی یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے۔