خراب موسم کے باعث وزیراعظم کا دورہ عطاآباد منسوخ

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان خراب موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو گلگت بلتستان کا دورہ کرنا تھا اور عطا آباد جھیل پر تعمیر نئے پل کا افتتاح کرنا تھا تاہم وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان خراب موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیاہے کہ موسم ٹھیک ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ عطا آباد کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :