حکومت کا شمسی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے گھریلو افراد سے بجلی خریدنے کا فیصلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:04

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حکومت نے شمسی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے گھریلو افراد سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا‘ نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیپرا کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کے مجاز ہونگے ملک میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کو نافذ کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرسکیں گے جبکہ رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کریں گے۔ زیادہ بجلی فروخت کرنے پر تقسیم کار کمپنی صارف کو ادائیگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :